نامعلوم افراد لیویز اہلکار کا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے۔فائل فوٹو
نامعلوم افراد لیویز اہلکار کا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے۔فائل فوٹو

چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویزاہلکار زخمی

چمن کےعلاقےکلی محمد حسن ٹھیکیدارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی جب کہ پولیوورکرز محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لیویزذکا اللہ درانی کے مطابق چمن کے علاقے کلی محمد حسن ٹھیکیدار میں نامعلوم افراد نے پولیوورکرزاور لیویز اہلکار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد لیویزاہلکارکا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔