الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی

نواز شریف مکمل علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے،شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف مکمل علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھرکردیا ہے، آج میڈیا کو دبایا جارہا ہے،بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ حکومت مخالف تحریک میں ریلیاں، جلسے لانگ مارچ بھی ہوگا۔پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں پر عمل ہوگا۔
لیگی رہنما کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری عروج پر ہے۔
عوام کو سلیکٹڈ غیر جمہوری حکومت کے نجات دلائیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کا چیئرمین نیب جواز بتائیں۔