کراچی کے ضلع جنوبی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے اسمارٹ لاک ڈائون کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صدرسب ڈویژن کے علاوہ سول لائنز سب ڈویژن میں کریک وسٹااپارمنٹ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون ہوگا۔
حکم نامے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں بغیر ماسک باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کی خلاف وزری پر ایک ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا ہے۔