ڈاکوﺅں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ۔فائل فوٹو
ڈاکوﺅں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ۔فائل فوٹو

خیر پور میں پولیس مقابلہ میں6 ڈاکو مارے گئے

سندھ کے شہر خیر پورکے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے مابین مبینہ مقابلہ جاری ہے جس میں 6 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید نفری طلب کرلی گئی ۔

نجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی خیر پور امیر سعود مگسی کا کہناہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں سات ڈاکو مارے گئے ہیں۔

مبینہ پولیس مقابلہ لاڑکانہ میں کچے کے علاقے میں ہوا اور مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 اینٹی کرافٹ گنز، 4 جی، 3 جی اور ایک راکٹ لانچر برآمد ہوا۔آپریشن کے دوران کچے میں موجود ڈاکوؤں کے ٹھکانے اور محفوظ پناگاہوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

تصویر میں شاید شامل ہو: ‏‏‏2‏ لوگ‏، ‏‏‏‏لوگ کھڑے ہیں‏، ‏‏پہاڑ‏، ‏آؤٹ ڈور‏‏‏ اور ‏قدرت‏‏‏‏

کچے کے علاقے میں مزید بھی ڈاکوﺅں کی بڑی تعداد موجود ہے ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور سخت نگرانی کی جارہی ہے ، ڈاکوﺅں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ۔

ایس ایس پی خیر پور امیر سعود مگسی کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو پٹھان ناریجو اوراقبال ناریجو پر10، 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پولیس مقابلہ بعد میں بھی جاری رہا۔