یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو

کرونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ترکش ایئرلائن کو جرمانہ

کورونا وائرس ایس او پیز پرعمل درآمد نہ کروانے پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا۔

سی اے اے نے کورونا وائرس ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرایوی ایشن قوانین کے مطابق ترکش ایئرلائن پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نےجرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترکش ایئرلائن نے مسافر محمد اشفاق کو افریقی ملک مالی سے بغیرکورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفرکرایا، مسافرکوکنیکٹنگ پروازکے ذریعے استنبول سے لاہورآنا تھا، مسافراشفاق کو ستنبول ایئرپورٹ پر ہی اتاردیا تھا، مسافر5 دن سے ستنبول ایئرپورٹ پر محصور رہا، مسافرکے پاس ترکی کا ویزہ نہ ہو نے کی وجہ سے ہوٹل بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پاکستانی سفارت خانے نے مذکورہ مسافرسے رابطہ کیا اور پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک خط میں غیرملکی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

وزارت خارجہ کی ہدایت پرمحمد اشفاق نامی مسافر کو بغیر پی سی آرٹیسٹ کے پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے، محمد اشفاق کوستنبول ایئرپورٹ، ترکی سے لاہور پاکستان لایا جائے گا، ایئرلائن مسافرکو ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرے گی جس کے بعد مسافرکو قرنطینہ میں رکھ کر کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔