اب ن لیگ رہنما سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔فائل فوٹو
اب ن لیگ رہنما سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔فائل فوٹو

آئی جی سندھ کو اغوا کرنے والا اصل کردارکون تھا؟۔ پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم دینے اورآئی جی سندھ کو اغوا کرنے والا اصل کردارکون تھا؟ اب تک اس کے نام سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ 60 گھنٹے گزر گئے، رات کے آخری پہر مریم کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم دینے والا ،آئی جی سندھ کو اغوا کرنے والا اورایک صوبے کی آئینی اتھارٹی کو مفلوج کرنے والا اصل کردار کون تھا؟۔

انہوں نے کہا کہ اب تک نہ اس کے نام سے آگاہ کیا گیا اورنہ ہی ایک بیٹی سے معذرت کی گئی، ہرطرف بس جنگل راج ہے۔