ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔فوٹو امت
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔فوٹو امت

پاکستان کوسٹ گارڈزنے824 کلو منشیات پکڑلی

پاکستان کوسٹ گارڈزنے 824 کلواعلیٰ کوالٹی کی منشیات (چرس)برآمد کرلی، منشیات کی مالیت تقریباً-4405.10ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہےجس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈرکو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی824کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی ۔


خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت ٍتقریباً-4405.10ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔