ضلع سینٹرل پولیس نے بنگالی ایکشن کمیٹی کے صدر فیروز بنگالی کی بیٹی 21 سالہ فاطمہ کے قتل کی گتھی سلجھادی ۔قتل کا واقعہ 19 اکتوبر کو نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج اسٹیٹ بینک کے قریب بلاک اے میں پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق کے ایم سی کی سرکاری جیکٹ نے قاتلوں کو پکڑوا دیا۔پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے ایم سی ملازمین کے بیٹے ہیں۔
واقعہ دشمنی نہیں بلکہ اسٹریٹ کرائم کا شاخسانہ ہے۔ قتل کا واقعہ 19 اکتوبر کو بلاک اے میں پیش آیا تھا۔ ملزمان نے بورڈ آفس کے قریب چار لڑکیوں کو گاڑی میں جاتے دیکھا۔ ملزمان لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہوئے بلاک اے نارتھ ناظم آباد تک آئے۔
پولیس کے مطابق ملزم شکیل موٹر سائیکل چلا رہا تھا بلال عرف بلی پیچھے بیٹھا تھا ۔بلال نے اپنے والد کی کے ایم سی کی جیکٹ پہن رکھی تھی بلال جیسے ہی واردات کے لیے موٹر سائیکل سے اترا لڑکی نے گاڑی چلا دی۔
غصے میں اگر ملزم بلال نے فائر کھول دیا جو لڑکی کو لگا۔پولیس نے انتھک محنت سے چار روز میں ہی قتل کا معمہ حل کرلیا۔