میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو
میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو

وزیراعظم کو علی عمران کی گمشدگی سے آگاہ کر دیا، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان سے مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو نجی ٹی وی کے صحافی علی عمران سید کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کیا
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکام کے ساتھ رابطے میں رہے اور لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کریں۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو تمام صحافیوں کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔
دوسری جانب صحافی علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کو نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کو20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا ہے، اہلخانہ کاکہنا ہے کہ علی عمران جمعہ کی شام گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے مگر واپس نہیں آئے۔