درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری
درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری

پی ڈی ایم کا لاہور میں 13 دسمبرکو جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم) نے13 دسمبر2020 کولاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ دسمبر کا مہینہ فیصلہ کن ہو گا۔ وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت سے نجات ملے گی۔

ایازصادق نے کہا کہ موجودہ حالات عوام کے سامنے ہیں۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوگئی ہیں۔چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جلد اس حکومت سے نجات ملے گی۔ حکومت کا وقت پورا ہونے والا ہے تیاری کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہوگا۔ دسمبر فیصلے کا مہینہ ہوگا اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہوگا۔