امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔فائل فوٹو
امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔فائل فوٹو

ٹرمپ نے بوریا بسترگول ہونے پرعدالت جانے کا اعلان کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن ہارنے اور بریا بستر گول ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جوبائیڈن اوران کا حامی میڈیا سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، ابھی الیکشن ختم نہیں ہوئے اورکسی ایک بھی ریاست نے جوبائیڈن کو فتح کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا اس لیے حق دار کو اس کا حق دلانے کیلیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک جب تک امریکی لوگوں کے ووٹوں کو ایمانداری کے ساتھ گن نہیں لیا جاتا، کیونکہ یہ ان کا حق اور جمہوریت کا تقاضا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ریاست ورجینیا میں قائم اپنے گولف کلب میں ہیں۔ میڈیا کی جانب سے جوبائیڈن کو امریکہ کا 46 واں صدر قرار دیے جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جوبائیڈن غلط طرح سے خود کو فاتح کیوں دکھا رہے ہیں، اور کیوں ان کے میڈیا میں موجود اتحادی ان کی مدد کی پوری کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ سچ سامنے نہ آسکے۔ یہ سامنے کی حقیقت ہے کہ یہ الیکشن ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔ جوبائیڈن کو ابھی تک کسی بھی ریاست میں فاتح ڈکلیئر نہیں کیا گیا، ہماری کمپین کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں جو حتمی فاتح کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر پنسلوانیا میں ہمارے قانونی آبزرورز کو گنتی کا عمل دیکھنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی، یہ فیصلہ قانونی ووٹ کرتے ہیں کہ صدر کون ہوگا نہ کہ میڈیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئندہ پیر کو ہماری کمپین عدالت سے رجوع کرے گی تاکہ انتخابی قوانین پر مکمل عملدرآمد کرایا جاسکے اور حق دار فاتح کو صدارتی کرسی پر بٹھایا جاسکے۔ ایماندارانہ انتخابات امریکی لوگوں کا حق ہیں،  اس کا مطلب ہے کہ قانونی ووٹوں کی گنتی کی جائے اور غیر قانونی ووٹوں کو نہ گنا جائے، یہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ہمارے الیکشن پر یقین دلایا جاسکے۔

نہوں نے کہا یہ بہت ہی حیران کن ہے کہ جوبائیڈن کی کمپین بنیادی اصولوں کو ماننے سے بھی انکاری ہے اور چاہتی ہے کہ ووٹوں کی گنتی جاری رہے چاہے وہ فراڈ یا مرے ہوئے ووٹروں کے نام پر ڈالے گئے ہوں۔ ’ ایک ایسی جماعت جو فراڈ میں ملوث ہو، صرف وہی غیر قانونی طریقے سے آبزرورز کو گنتی کے کمروں سے دور رکھے گی اور پھر ان کو روکنے کیلئے عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ آخر جوبائیڈن کیا چھپا رہے ہیں؟ میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک امریکی لوگوں کے ووٹوں کو ایمانداری کے ساتھ گن نہیں لیا جاتا، کیونکہ یہ ان کا حق اور جمہوریت کا تقاضہ ہے۔

خیال رہے کہ ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی پوری ہونے کے بعد یہاں سے جوبائیڈن کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ یہاں سے فتح سمیٹنے والے جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مطلوبہ 270 سے بھی زیادہ یعنی 273 ہوگئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکترول ووٹوں کی تعداد213ہے۔