کراچی:گلشن اقبال صائمہ کلاسک اپارٹمنٹ کے اندر فلیٹ سے 2 سے 3دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت سید صابر علی ولد حکیم سید مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر70سال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متوفی کی عمر 70 سال، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، چھیپا ذرائع
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos