بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ٹرمپ کاشکست تسلیم نہ کرنا شرمناک ہے۔جوبائیڈن

امریکی کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے اوراقتدارکی ہموار منتقلی سے انکار کے بیان کو مسترد کردیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات تسلیم کرنے کو تیارنہیں کہ ہم جیت گئے ہیں اور وہ ہار چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکار شرم ناک ہے لیکن اقتدارکی منتقلی کو کوئی نہیں روک سکتا اورتاریخ میں انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جائے گا، ٹرمپ بطور صدر اپنے پیچھے جو وراثت چھوڑ رہے ہیں وہ اچھی نہیں۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے تعاون کے بغیراقتدارکی منتقلی پرکوئی اثر نہیں پڑے گا اوراسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام بھی دیا کہ صدر صاحب ہم آپ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ جوبائیڈن نے عالمی رہنماؤں کو بھی پیغام دیا کہ گیم میں واپس جارہے ہیں، امریکا واپس آگیا ہے اورتنہا نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان 14 دسمبرکو ہوگا اورصدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے اختتام پر جیت جائیں گے۔