جمعیت نے بھی گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج مسترد کردیے

پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمن

               
November 16, 2020 · اہم خبریں, قومی
عمران خان کو حکومت میں رہنے اور بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔فائل فوٹو

عمران خان کو حکومت میں رہنے اور بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا گلگت بلتستان میں ایک بار پھر2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے گلگت بلتستان میں ہونے والی بندر بانٹ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا اورکہا پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔