باکسنگ میں خطرناک فائٹر ہونے کی وجہ سے انہیں لیڈی ٹائسن بھی کہا جاتا ہے۔فائل فوٹو
باکسنگ میں خطرناک فائٹر ہونے کی وجہ سے انہیں لیڈی ٹائسن بھی کہا جاتا ہے۔فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ کک باکسر لیڈی ٹائسن نے اسلام کوگلے لگالیا

ہالینڈ کی ناموراورعالمی شہرت یافتہ کک باکسر”روبی ميسو” نے اسلام قبول کرلیا۔
الحمد للہ۔ ہالینڈ کی ایک مسجد کے نمازیوں نے جب روبی کو حجاب پہنے پچھلی صفوں میں دیکھا تو حیران رہ گئے۔ پھر روبی نے کلمہ شہادت پڑھ کر اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا۔
ان کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ہے۔ روبی میسو نے کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور باکسنگ میں خطرناک فائٹر ہونے کی وجہ سے انہیں لیڈی ٹائسن کہا جاتا ہے۔
نومسلم مائیکل ٹائسن بھی باکسنگ کے سب سے خطرناک فائٹر رہے ہیں۔ روبی نے مسجد کے سامنے اپنی باحجاب تصویر انسٹاگرام پہ ڈال کر کہا ہے کہ میں نے بہت پہلے اسلام کی حقانیت کو جان لیا تھا۔ اب سب کے سامنے اس کا اعلان بھی کر دیا۔اسلام کے دامن میں آنے پر مجھے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔
دلچسپ بات یہ کہ روبی کے قبول اسلام کی بریکنگ نیوز سب سے پہلے محترم Joram Van Klavere نے چلائی۔ انہوں نے نعرہ تکبیر کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ اللہ جسے چاہے ہدایت دے۔ مشہورکک باکسر روبی نے اسلام قبول کرلیا۔