جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

اورنگی ٹاؤن میں مہندی کے کارخانے میں آگ۔3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مہندی کے کارخانے میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مہندی کے کارخانے آتشزدگی کا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق آگ بجھانے میں تین فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اکرم ، شاہد اور اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکاے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔