سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔فائل فوٹو
سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔فائل فوٹو

جوڈیشل میجسٹریٹ کا گلستاں جوہرتھانے پر چھاپا۔4 پولیس اہلکار آزاد

جوڈیشل میجسٹریٹ ایسٹ کا گلستاں جوہرتھانے پر چھاپا، گرفتار4 پولیس اہلکار آزاد کرا لیے  گئے۔

جوڈیشل میجسٹریٹ ایسٹ کے عملے کے مطابق پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کی تھانے میں کوئی انٹری نہیں تھی ،مذکورہ اہلکارغیرقانونی طورپرایس پی گلشن معروف کے حکم پر رکھے ہوئے تھے-

 ایس ایچ او گلستاں جوہرکے مطابق گرفتار اہلکاراینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے تھے- اہلکار شہری سے واردات کرنے کے الزام میں کچھ گھنٹے پہلے گرفتارکیے گئے تھے تو جج نے ٹائم سے پہلے چھاپا مارا-
پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے-
گرفتاراہلکاروں میں پی سی بابر منیر، وسیم جمالی، آصف خان اور محمد کاشف شامل ہیں جن کو جج نے آزاد کرا لیا۔