عام سینیٹائزر نے 15 منٹ میں 99.9 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کردیا۔فائل فوٹو
عام سینیٹائزر نے 15 منٹ میں 99.9 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کردیا۔فائل فوٹو

عام سینیٹائزربھی کرونا جراثیم کے خاتمے کے لیے مفید قرار

امریکی ماہرین نے عام سینیٹائزرکو بھی کرونا جراثیم کے خاتمے کے لیے مفید قراردیتے ہوئے استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔

امریکی ماہرین نے الکوحل اورعام سینیٹائزرکی افادیت کے حوالے ایک تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ الکوحل کے بغیرتیارکیا جانے والا سینیٹائزر بھی کورونا وائرس کو مارنے کے لیے اچھی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران جس طرح الکوحل والے سینیٹائزرنے ہاتھوں کو کورونا وائرس سے پاک کیا بالکل اسی طرح عام سینیٹائزرنے بھی موثرکام کیا۔

اس سے قبل الکوحل والے سینیٹائزرکے حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ 60 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ان کے لیے حیران کن ہیں کیونکہ عام سینیٹائزر نے 15 منٹ میں 99.9 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کردیا۔

ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی تحقیق میں عام سینیٹائزرنے اتنے حوصلہ افزا نتائج دیے جس کی بنیاد پر ماہرین نے عام سینیٹائرزکے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔