برطانیہ میں نوجوان کوہتھکڑی لگانے کی کوشش کے دوران 20 سالہ خاتون افسر تشدد کا نشانہ بن گئیں تاہم ان کا نام وغیرہ ظاہرنہیں کیاگیا، متاثرہ خاتون افسرکو چہرے کی سرجری کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
ملزم جوکہ خاتون افسر سے بڑی جسامت کا تھا ہتھکڑی لگاتے ہوئے حملہ آورہوگیا جس سے خاتون پولیس افسرکے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔
لیسٹرشائر پولیس نے خاتون پولیس افسرکی تصویر شیئرکردی جبکہ خاتون پولیس افسرکو تین ماہ چھٹی پر بھیج دیا گیا کیونکہ اس کو ناک سے سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔
ملزم کو بعد میں گرفتارکرکے کو لیسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اوراگلے سال کی 11 جنوری کو اسے سزا سنائی جائے گی۔