گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل ہمایوں عزیز نے الوداعی ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کور کما نڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل ہمایوں عزیز نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے الوداعی ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے ملک اور خصوصی طور پر صوبہ سندھ کے لئے پیشہ وارانہ خدمات پر کمانڈر جنرل ہمایوں عزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔