بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریول ایجنٹ نے نوکری کا جھانسہ دے کر پانچ لڑکیوں کو دبئی میں فروخت کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صفی نامی ٹریول ایجنٹ اکتوبر میں حیدر آباد کی پانچ لڑکیوں کو دبئی میں نوکری کا جھانسہ دے کر لے گیا۔ ایجنٹ نے لڑکیوں کے اہلخانہ سے کہا کہ انہیں وہ دبئی میں شاپنگ مال میں نوکری دلوائے گا لیکن وہاں جا کر انہیں فروخت کردیا گیا۔
ایک سماجی کارکن کے مطابق ٹریول ایجنٹ صفی نے پانچوں لڑکیوں کو دبئی میں عرب گھرانوں کو گھریلو کام کاج کیلئے 2، 2 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا ہے۔
متاثرہ لڑکیوں کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ٹریول ایجنٹ لڑکیوں کو واپس لانے کیلیے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔