رپورٹ:شرجیل مدنی
فریئر پولیس نے جعلی کاسمیٹکس تیار کر کے سپلائی کرنے والے کارخانے پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور کارخانے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کاسمیٹکس قبضہ میں لے لی۔
فریئر پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے جعلی کاسمیٹکس تیار کر کے پورے ملک میں سپلائی کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان خواتین کے میک اپ میں استعمال ہونے والی کاسمیٹکس انتہائی خطرناک کیمیکلز سے تیار کرتے تھے ۔ اب تک سینکڑوں خواتین جعلی کاسمیٹکس استعمال کرنے کے باعث اسکن کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکی ہے۔
فریئر پولیس کی جانب سے جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والے کارخانےپر کاروائی کرتے ہوئے نیل پالش لیکوئیڈ فارم 1 ڈبہ،کلیذونا بیوٹی 1 ڈبہ،فروٹ گریڈ بلیچ 1 ڈبہ،نیل پولش کی خالی بوٹلیں 1 ڈبہ،آئی لائنرریڈی میٹ 1 ڈبہ،فائونڈیشن کی بوتلیں 1 ڈبہ ،نیل پالش ریڈی میٹ 2 ڈبے،ڈریم پیور بلیچ کریم 4 ڈبے،تامیل چمک ریڈی میٹ کریم 3 ڈبے ،ریڈی میٹ فائونڈیشن 3 ڈبے،نیل پالش کے ڈھکن 2 ڈبے اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان قبضہ میں لیا گیا ہے ۔
فریئر پولیس کے مطابق جعلی کاسمیٹک کے خارخانے سے محمد نعیم اور محمد فہیم نامی ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے اورملزمان پر مقدمہ نمبر NO 370/2020 u/s 420/486/34 Ppc درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔