فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون بھی کورونا کا شکارہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق 42 سالہ فرانسیسی صدر کو کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پران کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے ،کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے خود کو سات روز کیلیے قرنطینہ کرلیاہے ۔
میکرون قرنطینہ میں رہتے ہوئے ملکی معاملات کو دیکھیں گے ، فرانس نے اسی ہفتے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکو کنٹرول کرنے کیلیے دیر رات کو کرفیو نافذ کر دیا ہے ،فرانس میں اب تک بیس لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ہو چکاہے جبکہ 59 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔