شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان کے باعث حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 2، پینسلوانیا اور کینساس میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
طوفان کے باعث 70 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے اور 2 روز میں770 سے زائد فلائٹس منسوخ ہوئیں۔
میئربوسٹن کا کہنا ہےکہ یہ 19 ماہ میں پہلا بڑا برفانی طوفان ہے۔