شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

جس کادل چاہتا ہے،لانگ مارچ کرے،ہم تیار ہیں۔شیخ رشید

شیخ رشید کاکہنا ہے کہ عمران خان نے مجھ پراعتماد کیاہے،100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی، ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیراعظم پانچ پورے کرینگے ،جس کادل چاہتا ہے آجائے،لانگ مارچ کرے،ہم استقبال کیلیے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم پولیس لائنز میں تقریب میں شرکت کرینگے،عمران خان کاکریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ تمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں ،تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں شوق پورا کریں ،قوم کو معاشی سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان آگے لے جائے گا۔