اہلکار کی شناخت راجیو کے نام سے ہوئی ہے
اہلکار کی شناخت راجیو کے نام سے ہوئی ہے

بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

اتر پردیش: بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ریاست اتر پردیش میں خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ریاست اترپردیش کے ضلع شملی میں اپنے گھر کے قریب درخت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلکار کی شناخت راجیو کے نام سے ہوئی ہے جو مغربی بنگال میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گاؤں آیا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں 2 بھارتی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔