اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو
اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو

مجھ پر انڈے مرغی کے ریٹ نکالنے کا الزام لگتا تھا، آج کون ذمہ دار ہے؟ حمزہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ماضی میں مجھ پر مرغی اور انڈوں کے نرخ نکالنے کا الزام لگتا تھا لیکن آج قیمتوں کا ذمہ دار کون ہے؟
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کیا ہے۔
خطاب کے دوران حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جب قومی احتساب بیورو (نیب) کچھ نا نکال سکا تو وفاقی تحیقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات سونپ دیں گئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں مجھ پر الزام لگتا تھا کہ مرغی اور انڈے کا ریٹ نکالتا ہوں تو آج قیمتوں کا ذمہ دار کون ہے؟
خیال رہے کہ ملک میں انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں اور مختلف شہروں میں انڈے فی درجن 200 روپے سے زائد فروخت ہو رہے ہیں۔