ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈرکا تھا۔فائل فوٹو
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈرکا تھا۔فائل فوٹو

پاپوش نگر میں واقع نجی بینک میں دھماکہ۔جزوی نقصان

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں واقع نجی بینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بیک کے شیشے ٹوٹ گئے اورعمارت کو جزوی نقصان پہنچا، رینجرزاورپولیس کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق بینک عام تعطیل کے سبب آج بند تھا،رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،علاقے کو گھیرے مین لے لیا گیا،کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عمارت کے اوپر بنے ٹینک میں گیس جمع ہونے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے،دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یس ایس پی غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ بینک عام تعطیل کے باعث بند تھا جس کے اندر دھماکہ ہوا ہے ، دھماکہ چھوٹی نوعیت کا تھا لیکن ابھی اس کے بارے میں مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، بینک کے منیجر کو موقع پربلالیا ہے۔