انہوں نے کارکنوں اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔فائل فوٹو
انہوں نے کارکنوں اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامرخان بھی کورونا وائرس کا شکار

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور اراکین اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ سینئر ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان عامرخان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا، انہوں نے کارکنوں اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔