رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔فائل فوٹو
رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔فائل فوٹو

 معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کی طبیعت ناساز۔ہسپتال داخل

معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھائو کے باعث حیدرآباد کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم ‘اناتھی’ کے لیے موجود تھے جس کی شوٹنگ چند روز قبل کریو ارکان میں کورونا کی تشخیص کے بعد روک دی گئی تھی تاہم رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھائو کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

حیدرآباد کے اپولو ہسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب تک رجنی کانت کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک انہیں ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔