گرفتارملزمان میں ایچ بی ایل کا بزنس ڈویلپمنٹ افسر کاشف بھٹی، اویس مہر اور روہیت کمار شامل  ہے۔
گرفتارملزمان میں ایچ بی ایل کا بزنس ڈویلپمنٹ افسر کاشف بھٹی، اویس مہر اور روہیت کمار شامل  ہے۔

سائبر کرائم ونگ سکھرنےسلیکون سے بنےجعلی انگوٹھوں کےنشان استعمال کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

رپورٹ:شرجیل مدنی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سکھر کی کارروائی،بے نظیر انکم اسپورٹ اور احساس پروگرام کے مستحقین کے لاکھوں روپے لوٹنے والے گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

مستحقین کی رقم لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سکھر ڈویژن کی شکایت پرعمل میں لائی گئی۔شکایت کے مطابق پروگرام کا فرنچائز ایجنٹ قربان چاچڑ دیگر افراد کے ساتھ مل کر بے نظیر انکم اسپورٹ اور احساس پروگرام  کے مستحقین کی رقم ہڑپ کرنے میں ملوث ہے۔

اس حوالے سےایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سکھرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد عباسی کا کہنا تھا کہ  ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام کے مرحوم مستحقین کی رقم بھی وصول کر رہے تھے۔ملزمان رقم نکلوانے کے لئے سلیکون سے بنے مستحق افراد کے جعلی انگوٹھوں کے نشان استعمال کرتے تھے۔

گرفتارملزمان میں ایچ بی ایل کا بزنس ڈویلپمنٹ افسر کاشف بھٹی، اویس مہر اور روہیت کمار شامل  ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے بعد متعلقہ عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔جبکہ مرکزی ملزم قربان چاچڑ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہے۔