دنیا بھر میں 1 کروڑ 15لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔فائل فوٹو
سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 57 ہزار 458 افراد متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

کورونا کی شروعات پر تحقیق کیلیے ٹیم کو چین میں داخلے کی اجازت نہ ملی

کورونا وائرس کی شروعات کہاں سے ہوئی اس حوالے سے تحقیق کے لیے ووہان جانے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق تحقیقی ٹیم کے دونوں افراد کو ویزا کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا جاننے کے لیے چین نے ووہان میں عالمی تحقیقات کی اجازت دسمبر میں دی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین جانے والے تفتیشی ٹیم کے دو ارکان میں سے ایک کو واپس کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو ایک اور ملک میں روک دیا گیا ہے، دونوں افراد کو ویزہ کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ 2019 کے آخر میں ووہان شہر کی مارکیٹ سے شروع ہوا تھا۔