سوشل میڈیا کمپنیوں نے واشنگٹن میں احتجاج کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس24 گھنٹوں کیلiے بلاک کردیے ہیں۔
فیس بک، ٹوئٹراوراسنیپ چیٹ نے امریکی صدر کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ۔ٹوئٹرنےٹرمپ کا اکاؤنٹ بارہ گھنٹوں کےلیے لاک کیا۔ ٹوئٹر نے امریکی صدر کے اکاونٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
صدارتی انتخابات قبول نہ کرنے اور حامیوں کو تشدد کےلیے امریکی صدرکے تین ٹویٹس بھی ہٹائے گئے۔انتظامیہ نے خبردارکیا ہے کہ اگر ٹرمپ ٹویٹر پر متنازع بیانات سے بعض باز نہ آئے تو اکاونٹ مستقل بلاک کر دیا جائے گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کا دفاع کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب عوام کو انتخابات میں ان کے فتح سے دوررکھا جاتا ہے۔ عرصے سے محب وطن امریکیوں کی حق تلفی کی جارہی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مظاہرین پرامن طریقے سے گھر جائیں اوراس دن کو یاد رکھیں۔