چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائے گی۔فائل فوٹو
چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائے گی۔فائل فوٹو

ایف پی سی سی آئی نیب سے نہ ڈرے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کاکہنا ہے کہ پہلے لوگ پولیس کی شکایت کرتے تھے اب نیب کی کرتے ہیں تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں نیب پر اجلاس ہو رہا ہے۔
ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطاب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا کہ نیب نجی کاروباری معاملات میں مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود دخل اندازی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو سوالوں کے جوابات کیلئے بلوایا ہے، معاملے کو بڑھایا جارہا ہے حالانکہ چیئرمین پہلے بھی سینیٹ آ چکے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کاروباری طبقے کے کیسز ایف پی سی سی آئی بھیجے جائیں سارے کام نیب کر رہی ہے جبکہ دیگر ادارے موجود ہیں۔
سلیم مانڈی والا نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نیب سے نہ ڈرے،