اداکارہ وینا ملک سابق شوہر کیخلاف سیشن کورٹ پہنچ گئیں ،وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔
ادکارہ وینا ملک کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سابق شوہر سوشل میڈیا پرمیرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے ،سابق شوہر جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر کررہا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایک ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے۔
واضع رہے کہ اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی سابق اہلیہ کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اوربدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
اوراب اداکارہ وینا ملک نے کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہراسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھرایڈووکیٹ کے وساطت سے اسد خٹک کو نوٹس ارسال کیا۔
ایڈووکیٹ تنویر ملک کے ذریعے ارسال کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اسد بشیرمیڈیا پرغلط بیانی کرکے، کسی ثبوت اورقانونی جوازکے بغیر وینا ملک کو بدنام کررہے ہیں۔