جائنٹ سلالم کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا
جائنٹ سلالم کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا

وادی نلترمیں موسم سرماکےدلکش سرمائی کھیلوں کاآغاز

پاک فضائیہ کے سکیٹرز نے 15ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں پانچ تمغے جیت کر میدان مار لیا۔

سلالم کیٹیگری میں تینوں پوزیشنز پاک فضائیہ کے سکیٹرز نے حاصل کیں۔

سلالم کیٹیگری میں نوید نے طلائی جبکہ اشتیاق اور اشفاق نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔جبکہ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے سکیٹرز اشتیاق اور اشفاق نے طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے۔

جائنٹ سلالم کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا۔پاک  فضائیہ اور ونٹر اسپو رٹس فیڈریشن آف پاکستان ہر سال باقاعدگی سے سرمائ کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے۔

وادی نلتر کے دو حصے ہیں۔ ایک زیریں نلتر (جسے نلتر پائین کہا جاتا ہے) اور دوسرا نلتر بالا۔ نلتر پائین میں 400 گھرانے آباد ہیں نلتر پائین میں مقامی آبادی کے علاوہ پاکستان ائیر فورس کا ایک بیس کیمپ بھی موجود ہے۔

نلتر میں تین جھیلیں ہیں جن کو دیکھنے کے لیے سیاح خاص طور پر نلتر جاتے ہیں۔ چھوٹے سے بازار کے علاوہ یہاں رہائش اور خوراک کے لیے بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں۔ نلتر میں پن ہائیڈرو بجلی کے منصوبے ہیں۔ جن سے گلگت کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ نلتر، ہنزہ، گلگت اور نومل کے قریب ایک وادی ہے۔ نلتر گلگت شہر سے 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور وہاں جیپ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔