وارھ پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم ماجد ولد عبدالجبار اورامجد ولد عبدالجبارسولنگی کو غیرقانونی کلاشنکوف اور 10 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
وارھ پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم ماجد ولد عبدالجبار اورامجد ولد عبدالجبارسولنگی کو غیرقانونی کلاشنکوف اور 10 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

مغیری اورسولنگی برادری کےدرمیان زمین کےتنازع پر2 افراد قتل،وارھ پولیس نےقتل میں ملوث2ملزمان کوگرفتارکرلیا

ایس ایس پی قمبر شھدادکوٹ ڈاکٹر سُمیر نُور چنہ کے سخت احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری۔

تھانہ وارھ کی حدود میں مغیری اور سولنگی برادری میں جھگڑے  کے نتیجے میں قتل کیئے جانے والے مغیری برادری کے دو مقتولوں کے کیس میں 08 نامزد ملزماں میں سے 02 نامزد ملزمان کو  غیرقانونی اسلحہ اور گولیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا ہے۔

وارھ  پولیس کے مطابق  15 روز قبل تھانہ وارھ کی حدود گائوں رتو ماچھی میں مغیری اور سولنگی برادری میں زمین کے تنازع پر واقعہ پیش آیا جس میں مغیری برادری کے 02 افراد گلاب مغیری اور خالد حسین مغیری کو  قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کا مقدمہ نمبر01/2021 U/s, 302,384,311,114,337Hii,148,149, PPC, 6/K ATA تھانہ وارھ میں سولنگی برادری کے 08 نامزد ملزماں کے خلاف  درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ درج ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ وارھ  نے خفیہ اطلاع پر بکیجہ موڑ پر  کاروائی کرتےہوئے کیس میں نامزد ملزم ماجد ولد عبدالجبار سولنگی کو غیرقانونی کلاشنکوف اور 10 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
جب کہ دوسرے نامزد ملزم امجد ولد عبدالجبار سولنگی کو بغیرلائیسنس 30 بور پسٹل اور 07 گولیوں سمیت گرفتار کرکے دونوں ملزماں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیئے گئے۔مزید 6 ملزماں کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ جاری اور جلد از جلد نامزد ملزماں کو گرفتار کیا جائیگا۔