سندھ پولیس کے شعبہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران و اہلکاروں کو ہائی رسک الائونس رواں ماہ سے ملےگا۔
محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سی ٹی ڈی حکام نے اکاونٹنٹ جنرل کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
سی ٹی ڈی میں تعینات اہلکاروں کو 10 ہزار سے 30ہزار روپے ہائی رسک الائونس ملے گا۔جبکہ افسران کو ایک لاکھ 10ہزار روپے سے 50ہزار روپے تک ہائی رسک الائونس ملےگا۔ذرائع کے مطابق ہائی رسک الائونس سے متعلق محکمہ خزانہ پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے۔