نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ نئی انتظامیہ حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دینے اور یمن میں جاری جنگ کے معاملے پر سعودی عرب کی حمایت پر نظر ثانی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے اوراسرائیل میں امریکی سفارتخانہ یروشلم ہی میں برقرار رہے گا۔
اپنی نامزدگی کی توثیق کے موقع پر سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حوثیوں پر عائد پابندیوں پرنظر ثانی کریں گے کیوں کہ اس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو مذاکرات کی میز پرلانا مشکل ہوگا اوراس سے انسانی بحران جنم لینے کا بھی خدشہ ہے۔