وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔فائل فوٹو
وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔فائل فوٹو

چین نےٹرمپ انتظامیہ کےوزیر خارجہ سمیت 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں

چین نے سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 اہم عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے 28 افراد پر پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں، وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں انہوں نے چین کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی کی اورمفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ٹرمپ انتظامیہ کے ان اقدامات سے چینی عوام میں اشتعال پھیلا اور چین امریکا تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پابندی کا شکارافراد اوران کے اہلخانہ پر چین، ہانگ کانگ اور مکاو میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ ان افراد میں سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو سرفہرست ہیں جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد مشیر بھی اس میں شامل ہیں۔