اجلاس میں انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی اسکروٹنی کے لئے ایک دو رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی
اجلاس میں انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی اسکروٹنی کے لئے ایک دو رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکامجلس عاملہ کااجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا مجلس عاملہ کا اجلاس صدر ریاض احمد ساگر کے زیر صدارت 20جنوری بروز بدھ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ27فروری 2021 بروز ہفتہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

الیکشن کے لیے5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا حتمی اعلان بعد میں کیاجائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس عام کاا نعقاد الیکشن کے بعد منتخب ہوکر آنے والی کابینہ کرے گی جبکہ الیکشن سے قبل ووٹر لسٹ کی اسکروٹنی کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے بعض ارکان کی جانب سے حالیہ ہونے والے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کواظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

اجلاس میں انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی اسکروٹنی کے لئے ایک دو رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کے کنوینر وقار بھٹی اورشمیل غوری ممبر ہوں گے۔اسکروٹنی کمیٹی ایک ہفتے میں ووٹر لسٹ کو فائنل کرے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری محمد عارف خان ناسازی طبع کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے۔

بدھ کوہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریا ض احمد ساگر،نائب صدر شمس کیریو،محمد رضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری محمد وقار بھٹی،کفیل الدین فیضان، خازن وکیل الرحمن، سیکرٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری، ممبرگورننگ باڈی  شمیل غوری اور امجد قائمخانی نے شرکت کی ہے۔