ملیر سٹی پولیس نے ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا ۔پولیس نے دوران گشت مہران گوٹھ کے قریب کارروائی کی۔
اس حوالے سے ملیر سٹی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایم پی فائیو بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے ۔جبکہ ملزم شہزاد ہوت کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔