سرجانی ٹائون تھانے کی حدود سیکٹر 7-Aمکان نمبرL 215میں گھریلوں پریشانیوں کے باعث خاتون نے گھر میں پھند لگاکر خود کشی کرلی ۔
خود کشی کرنے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔
خود کشی کرنے والی خاتون کی شناخت 21سالہ یسریٰ دختراسلم کے نام سے ہوئی ہے ۔
اس حوالے سے سرجانی ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش کر رہے ہیں ۔تفتیش کے بعد ہی پتا چلے گا کہ خاتون نے خود کشی کی ہے یہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے ۔