علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارتی یوم جمہوریہ پر آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے،قابض فورسز نے پوری وادی کو محاصرے میں لے رکھا ہے،عالمی برادری کا مردہ ضمیر جھنجوڑنے کیلیے مظفرآباد، میر پوراور کوٹلی سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ۔

پاکستان میں بھی بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایاگیا،مختلف شہروں میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،اسلام آباد میں کشمیریں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

بھارت 26 جنوری کو 1950 سے ہر سال یوم جمہوریہ کے طور پر مناتا چلا آرہا ہے، آج کے روز دلی میں جہاں نام نہاد جمہوریت کا بگل بجایا جاتا ہے تو غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے جمہوری حقوق پر قدغن کے خلاف اس روز کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہلانے والا بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں فوجی قبضے کو دوام بخشنے کی خاطر سنگین غیر جمہوری اقدامات میں ملوث ہے۔