فواد عالم آؤٹ 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔فائل فوٹو
فواد عالم آؤٹ 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔فائل فوٹو

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو جنوبی افریقا پر88 رنز کی برتری

جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے8وکٹوں کے نقصان پر308رنز بنا کر88 رنزکی برتری حاصل کرلی اس وقت حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ فہیم اشرف64رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم نے فواد عالم کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان نے 33 رنز4 کھلاڑی آؤٹ پر آج اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغازکیا تو اظہرعلی اور فواد عالم نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اظہرعلی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اظہرعلی کے بعد فواد عالم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان میدان میں اترے تاہم وہ بھی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فہیم اشرف نے ساتویں وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کی جب کہ فہیم اشرف نے نصف سنچری بنائی جس کے بعد 278 رنز پر فواد عالم آؤٹ 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کچھ ہی دیر بعد فہیم اشرف بھی 64 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔