چرچ میں آگ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران لگائی گئی۔فائل فوٹو
چرچ میں آگ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران لگائی گئی۔فائل فوٹو

نیو کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 4 فائر ٹینڈرزاور5 واٹر باؤزرز کی مدد سے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا گیا ہے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پرآگ گتے کی فیکٹری میں لگی تھی، جس سے اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔دوسری جانب فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ تاخیر سے آگ بجھانے پہنچی۔