ایسا لگتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، پولیس حکام
ایسا لگتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، پولیس حکام

کراچی: بوٹ بیس میں فائرنگ، نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی قریبی گلی میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق موقع سے 30 بور پستول کے 6خول ملے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی موٹرسائیکل پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول لڑکا اندرون سندھ کے علاقے گمبٹ کا رہنے والا تھا جو ہجرت کالونی میں رہائش پذیر تھا۔
حکام کے مطابق مقتول لڑکی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، مقتول لڑکے کی موٹر سائیکل اسی گلی سے ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیوز چیک کررہے ہیں تاحال یہ بات سامنے آئی کہ جیسے ہی فائرنگ ہوئی ایک 4 وہیل گاڑی تیزی کے ساتھ وہاں سے گزری تھی۔