سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا۔فائل فوٹو
سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا۔فائل فوٹو

سنجے دت نے اہلیہ کو100 کروڑکے چار فلیٹس تحفے میں دیدیے

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے منایا دت کو 100 کروڑکے 4 فلیٹس تحفے میں دے کر حیران کردیا تاہم اہلیہ نے فلیٹس لینے سے انکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ممبئی میں اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑکے 4 فلیٹس تحفے میں دے کرحیران کردیا تاہم منایا نے تمام فلیٹس لینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیے، تحفہ میں دیے گئے 2 فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر ہیں جب کہ باقی 2 فلیٹس پینٹ ہائوس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں فلور پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا جب کہ اہلیہ نے تمام فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مقررکردہ فلیٹس کی قیمت 26 کروڑ ہے تاہم سٹیٹ ایجنٹ کے مطابق اس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے اور ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے تاہم فلم کی دنیا میں انہوں نے اپنا نام منایا دت رکھا جب کہ سے 13 سال قبل 2008 میں گوا میں سنجے دت سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام شاہران اور اقرا ہے۔