پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو

پنڈی ٹیسٹ۔گرائونڈ سے بکی رنگے ہاتھوں گرفتار

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جارہاہے جس دوران گرائونڈ سے بکیے کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاک جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے دوران گرفتار کیا گیا ، بکی کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔بکی ڈی جے کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے گرائونڈ میں داخل ہوا تھا اوراس کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاری ہے جس دوران پاکستان نے اب تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز جوڑ لیے ہیں اور بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 77 اور فواد عالم نے 45 رنز کی اننگ کھیلی تاہم اس وقت وکٹ پر فہیم اشرف موجود ہیں اور سینچری کے قریب پہنچ چکے ہیں۔