یہ انکشاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو ملزمان نے کیا
یہ انکشاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو ملزمان نے کیا

شہربھرسےچھینےگئےموبائل فونزکا چور بازار لیاقت آباد میں لگنےکاانکشاف ہواہے

کراچی (نمائندہ خصوصی )شہر بھرسے چھینے گئے موبائل فونز کا چور بازارضلع وسطی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد نمبر 10 پر لگتا ہے، یہ انکشاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو ملزمان نے کیا۔اس حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ  دونوں اسٹریٹ کرمنلز کو ایس آئی یو نے پی آئی بی کالونی سے گرفتار کیا اور دونوں ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے، دونوں عادی ملزمان ہیں اور کئی مقدمات میں نہ صرف ملوث ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی گرفتارہوچکے ہیں۔پولیس ترجمان نے  مزید بتایا کہ ملزمان چھینے گئے طلائی زیورات پی آئی بی کالونی میں ہی فروخت کرتے تھے۔